مداح نے بطور یادگار برطانوی ٹینس کھلاڑی کے والدکا جوتا چرالیا

مداح نے بطور یادگار ( سووینیئر ) برطانوی ٹینس کھلاڑی ایما ریڈوکانو کے والدکا جوتا چرالیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 19 سالہ برطانوی ٹینس پلیئر کے ایک 35 سالہ مداح نے کئی بار ایما ریڈوکانو کا پیچھا کیا اور 3 مرتبہ تو ان کے گھر بھی گیا، اس دوران اس نے ایما کے والد کا جوتا بھی بطور یادگار چرالیا۔

رپورٹ کے مطابق مداح نے ایما کےگھر پر ان کے والدکو بتایا کہ وہ ڈیلیوری بوائے ہے اور اس نے ایما کے والد کو پھول اور تحائف بھی دیے، بعد ازاں مشکوک حرکات کے باعث ٹینس اسٹارکے والدکی شکایت پر پولیس نے مداح کو گرفتار کرلیا، عدالت نے ملزم پر فرد جرم عائد کردی ہے اور آئندہ ماہ اسے سزا سنائی جائے گی۔

ایما ریڈوکانو کا کہنا ہےکہ انہیں لگتا ہےکہ ان کی آزادی ان سے لے لی گئی ہے، وہ ہمیشہ اپنے آس پاس دیکھتی رہتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں