پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کراچی کنگز کی ٹیم میں عماد وسیم کی واپسی ہوئی ہے، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹریز سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ اچھی بولنگ کریں۔
کراچی کنگز کے کپتان نے بتایا کہ 180 یا 190 رنز بنانے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ عماد وسیم کو عمید آصف کی جگہ ٹیم میں شامل کیا ہے۔
خیال رہے کہ دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اپنی پہلی فتح کی تلاش میں ہیں، جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹررز کو پشاور زلمی جبکہ کراچی کنگز کو ملتان سلطانز نے زیر کیا تھا۔