یورپین میڈیسن ایجنسی نے فائزر کی انسداد کورونا گولی کے استعمال کی منظوری دیدی

یورپین میڈیسن ایجنسی (ای ایم اے) نے فائزرکی انسداد کورونا گولی کے استعمال کی منظوری دے دی ۔

یورپین میڈیسن ایجنسی کا کہنا ہےکہ بالغوں میں کورونا کے علاج کے لیے فائزرکی گولی استعمال کی جاسکتی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یورپ میں گولی کی شکل میں کورونا کا یہ پہلاعلاج منظورکیا گیا ہے۔

خیال رہےکہ امریکی کمپنی فائزر کی کورونا وائرس کے علاج کے لیے تیار کردہ گولی مریضوں میں کورونا سے شدید خطرات پیدا ہونےکے فوراً بعد استعمال کےلیے بنائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ گولی کورونا کے مریضوں میں اموات کے خطرے کو 89 فیصد تک کم کرتی ہے۔

گذشتہ ماہ ہی امریکا میں بھی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نےکورونا کے علاج کے لیے فائزر کی گولی کے استعمال کی منظوری دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں