واٹس ایپ نے گروپ ایڈمنز کی بڑی مشکل آسان کر دی

مقبول میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ کے نئے فیچر نے گروپس ایڈمنز کی بڑی مشکل آسان کر دی۔

ڈبلیو اے بیٹا انفو نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر اعلان کیا کہ اس نئے فیچر سے گروپ ایڈمن گروپ کے ہر فرد کے لئے کوئی بھی پیغام ڈیلیٹ کر سکتا ہے۔

فیچر اپ ڈیٹ اینڈروئیڈ اور آئی او ایس کے لئے واٹس ایپ بیٹا کے لئے بہت جلد دستیاب ہوجائے گی۔

ڈبلیو اے بیٹا انفو نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اگر آپ گروپ ایڈمن ہیں تو آپ اینڈروئیڈ کے لیے واٹس ایپ بیٹا کی مستقبل کی اپ ڈیٹ میں اپنے گروپ سمیں موجود ہر شخص کے لیے کوئی بھی پیغام ڈیلیٹ کر سکیں گے۔

اس فیچر کی مدد سے گروپس ایڈمن چیٹ کو معتدل انداز میں چلا سکیں گے اور غیر مناسب پیغامات کو فوری حدف کر دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اس اپ ڈیٹ کے اجراء کی تاریخ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں