شعیب اختر کو عمان میں ایڈونچر کرنا مہنگا پڑگیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو عرب ملک عمان میں ایڈونچر کرنا مہنگا پڑگیا ، اپنا توازن برقرار نہ رکھے پائے اور بری طرح گر پڑے جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر راولپنڈی ایکسپریس نے ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں صحرا میں ہیوی موٹر بائیک چلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔شعیب اختر کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سپیڈ میں بائیک چلاتے ہیں اور گِرجاتے ہیں، ہیوی بائیک سے گرنے کے بعد سابق کرکٹر فوراً سنبھلتے ہیں اور بائیک اٹھاتے ہیں۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شعیب اختر نے لکھا کہ عمان کچھ زیادہ ہی خطرناک ہوتا جارہا ہے جبکہ ویڈیو میں سُنا جاسکتا ہے کہ سابق کرکٹر ویڈیو بنانے والے سے کہتے ہیں کہ بڑا مزہ آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں