متحدہ عرب امارات حکومت نے ملک بھر میں ڈرونز اُڑانے پابندی عائد کردی ہے،پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے افراد جیل جائیں گے، جب کہ ان پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔
عرب میڈیا کے مطابق حکومت نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ ملک میں ڈرونز اُڑانے پر کم سے کم 6 ماہ اور زیادہ سے زیادہ 5 سال جیل یا پھر ایک لاکھ درہم یعنی 48 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد جرمانہ عائد ہوگا۔
حکومت امارات کے مطابق ملک میں گزشتہ ہفتے سے ڈرونز کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ رپورٹس کے مطابق کھیلوں میں استعمال ہونے والے ڈرون پر بھی پابندی عائد ہے جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عوام اور املاک دونوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔
امارات حکومت کی جانب سے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جن لوگوں کو کام، تجارتی، فلم بندی یا اشتہاری مقاصد کیلئے ڈرون کے استعمال کی ضرورت ہے انہیں اپنا کام کرنے کے لیے حکومت سے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔
یو اے ای کی وزرات داخلہ کی جانب سے ڈرون اڑانے پر پابندی کا فیصلہ شہریوں کی جانب سے ڈرونز کے غلط استعمال اور ممنوعی علاقوں میں اڑانے کے بعد آیا ہے.
Flying a drone in violation of the ban issued by competent authorities#law #legal_culture #publicprosecution #safe_society pic.twitter.com/bNd9xU8PS3
— النيابة العامة (@UAE_PP) January 26, 2022