جو روٹ آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر قرار

انگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

مستقل مزاجی اور متعدد مسحور کن پرفارمنسز کی بنیاد پر آئی سی سی مینز ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ انگلینڈ کے جو روٹ نے اپنے نام کیا۔

سال 2021 میں انگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ کارکردگی انتہائی ناقص رہی تاہم جو روٹ تن تنہا مخالف بالرز کا مقابلہ مستقل مزاجی سے کرتے رہے۔

جو روٹ ٹیسٹ کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا محمد یوسف کا ریکارڈ تو نہ توڑ سکے تاہم وہ کیلنڈر ایئر میں 1700 سے زائد رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے۔

انہوں نے گزشتہ برس 29 اننگز میں 6 سنچریز کی مدد سے 1708 رنز بنائے ہیں ۔

ٹیسٹ کیلنڈر میں جو روٹ سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز صرف دو کھلاڑیوں ویسٹ انڈیز کے ویوین رچرڈز (1710) اور پاکستان کے محمد یوسف (1788) کے پاس ہے۔

اس شاندار پرفارمنس کی بنیاد پر انہیں آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔وہ یہ ایوارڈ جیتنے والے دوسرے انگلش بلے باز ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں