واٹس ایپ کااینڈروئیڈ سے ایپل پر منتقل ہونے والے صارفین کے لیے اہم فیچر

دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے ایک اہم سنگ میل طے کرلیا ہے اور جلد ہی اینڈروئیڈ سے آئی او ایس پر منتقل ہونے والے افراد اس منفرد فیچر سے مستفید ہوسکیں گے۔

واٹس ایپ نے اس فیچر پر کام کا آغازگزشتہ سال ہی شروع کردیا تھا اور اب یہ تکیمل کے قریب ہے۔ ممکنہ طور پر آئندہ آنے والی اپ ڈیٹ میں اینڈروئیڈ کے استعمال کنندگان چیٹ ہسٹری کو اینڈروئیڈ ڈیوائس سے آئی فون پر منتقل کر سکیں گے۔

واٹس ایپ میں ہونے والی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ وے بی ٹا انفو کے مطابق سام سنگ کی جانب سے پہلے ہی آئی او ایس کے صارفین کو اپنی چیٹ ہسٹری کو سام سنگ ڈیوائسز پر منتقل کرنے کی سہولت میسر ہے۔

واٹس ایپ اور گوگل پہلے ہی چیٹ ہسٹری کو آئی او ایس سے پکسلز فونز پر منتقل کرنے کے فیچر کو فعال کرچکے ہیں۔

آپریٹنگ سسٹم اینڈروئیڈ 12 پر چلنے والے ڈیوائسز بھی بعد میں آئی او ایس سے چیٹ ہسٹری کو منتقل کرنے کی اہم ہوسکیں گی۔

اینڈروئیڈ کے لیے واٹس ایپ بی ٹا ورژن 2.21.20.11 اپ ڈیٹ میں ہم پہلے ہی دیکھ چکے ہیں کہ آئندہ آنے والی اپ ڈیٹ میں ہم چیٹ ہسٹری کو اینڈروئیڈ سے آئی او ایس پر منتقل کرنے کے اہل ہوسکیں گے۔ لیکن آئی او ایس پر اس حوالے سے کوئی اپ ڈیٹ موجود نہیں تھی۔

آج آئی او ایس کے لیے واٹس ایپ بی ٹا ورژن 22.2.74 میں کچھ اہم تفصیلات شامل کی گئی ہیں ، جن میں سے ایک اینڈروئیڈ سے چیٹ ہسٹری امپورٹ کرنے کے بارے میں بھی ہے۔ تاہم اس بارے میں کوئی تفصیلات موجو د نہیں ہیں کہ اس فیچر کو کب تک ریلیز کیا جائے گا۔

اسکرین شاٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ واٹس ایپ چیٹ ہسٹری کی منتقلی شروع کرنے سے قبل استعمال کنندہ سے اس کی اجازت طلب کرے گا۔ صارف کے لیے یہ سارا عمل مکمل ہونے تک اپنے فون کو ان لاک اور آن رکھنا لازم ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں