دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 21 جنوری کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔
دنیا بھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 34کروڑ21 لاکھ 55 ہزار 877 ہوگئی۔ امریکہ 6 کروڑ93 لاکھ 8 ہزار71 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 3 کروڑ82 لاکھ 18 ہزار773 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 2 کروڑ 35 لاکھ 95 ہزار 178 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
برطانیہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 1 کروڑ 57 لاکھ 18 ہزار 193، فرانس میں 1 کروڑ 57 لاکھ 15 ہزار329، روس میں 1 کروڑ 7 لاکھ 54 ہزار 905 اور ترکی میں 1 کروڑ 7 لاکھ 36 ہزار 215 تک پہنچ گئی ہے۔
اٹلی میں 94 لاکھ 18 ہزار 256 اور اسپین 88 لاکھ 34 ہزار 363 مصدقہ کیسز ہیں۔