کائنات میں ہر لمحے کوئی نہ کوئی واقعہ رونما ہوتا رہتا ہے۔ ایسے ہی ایک غیر معمولی منظر کو ناسا کی طاقت ور خلائی دوربین ہبل نے محفوظ کرلیا ہے۔
ناسا کے مطابق کائنات میں موجود بلیک ہولز کو عموما ایسا تباہ کن مونسٹر سمجھا جاتا ہے جو چھوٹے ستاروں اور سیاروں کو ہڑپ لیتا ہے۔ بلیک ہولز ستاروں کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے نزدیک آنے والی ہر چیز کو اندر کھینچ لیتے ہیں۔ لیکن ہبل کی جانب سے بھیجی گئی تصاویر میں ایک بلیک ہول کو ستاروں کو جنم دیتے دیکھا جا سکتا ہے.
ناسا کی خلائی دوربین ہبل سے موصول ہونے والے شواہد کے مطابق زمین سے 30 ملین نوری سال کی مسافت پر موجود چھوٹے ستاروں پر مشتمل کہکشاں Henize 2-10 کے وسط میں موجود بلیک ہول ستاروں کو اپنے اندر سمونے کے بجائے انہیں تخلیق کر رہا ہے۔