افغان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈکوچ کے لیے کئی سابق پاکستانی کرکٹرز متحرک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق افغان کرکٹ ٹیم کی ہیڈ کوچنگ کے لیے قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق، سابق کرکٹر اظہر محمود بھی انٹرویوز دینے والوں میں شامل ہیں۔
افغان کرکٹ ٹیم کے لیے انگلیںڈ کے سابق کرکٹرز جوناتھن ٹروٹ، آسٹریلیا کے اسٹورٹ لا نے بھی عبوری ہیڈ کوچ کے لیے انٹرویو دیا ہے۔
واضح رہے کہ افغان کرکٹ بورڈ کو نیدر لینڈ اور زمبابوے سیریز کے لیے عبوری ہیڈ کوچ کی تلاش ہے۔
اس سے قبل دسمبر 2012 اور 2015 میں قومی ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی افغان کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈکوچ کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں