لیجنڈ زکرکٹ لیگ میں پاکستانی کرکٹرز کو مشروط اجازت

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کھلاڑیوں کو 20 جنوری سے شروع ہونے والی لیجنڈز کرکٹ لیگ میں محدود پیمانے پر شرکت کی اجازت دیدی۔

پی سی بی نے لیجنڈز کرکٹ لیگ کے لیے پاکستانی کرکٹرز کو محض دو روز کی اجازت دی ہے، تمام کھلاڑی 22 جنوری کو واپس آجائیں گے۔

عمان میں منعقد ہونے والی لیجنڈز کرکٹ لیگ میں نو پاکستانی کھلاڑیوں نے شرکت کرنی ہے، جن میں وسیم اکرم ، شاہد آفریدی ، محمد حفیظ ، کامران اکمل ، اظہر محمود ، محمد یوسف ، شعیب اختر، مصباح الحق اور عمر گل شامل ہیں.

تمام کرکٹرز کو جلد وطن واپس بلانے کا مقصد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے لیے بائیو ببل کو مضبوط بنانا ہے۔ تمام کھلاڑی وطن واپسی پر تین روز کی آئیسولیشن کریں گے۔

واضح رہے کہ لیجنڈز کرکٹ لیگ میں تین ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں ایشیا لائنز، ریسٹ آف دی ورلڈ اور بھارتی مہاراجہ شامل ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں