انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے اویس علی نے بڑا کارنامہ انجام دے دیا۔
گزشتہ روز زمبابوبے کے خلاف میچ میں اویس علی 6 وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے پاکستانی بالر بن گئے ہیں۔
انہوں نے 56 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا.
Six wickets for 56 in Pakistan's resounding 115-run win over Zimbabwe in the #U19CWC
Well bowled Awais Ali 👏👏#PakistanFutureStars pic.twitter.com/NQj7WyuU38— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 18, 2022
پاکستان کی جانب سے انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ میں بہترین بالنگ فیگر شاہین شاہ آفریدی کا ہے ۔انہوں نے 2018 میں آئرلینڈ کے خلاف 15 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
دوسرے نمبر پر عادل رضا ہیں جنہوں نے 2008 میں مالی کے خلاف میچ میں 29 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
LAND OF FAST BOWLERS 💪
Awais Ali shone with the third-best bowling figures in U19 Cricket World Cup for #Pakistan 👏
Speedster Shaheen Afridi still remains on top with the best bowling figures 🔥 #U19CWC #PAKvZIM #CricketTwitter pic.twitter.com/NqNpK6Xy5r
— CricWick (@CricWick) January 18, 2022
یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ پاکستان نے زمبابوے کو با آسانی شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔
پاکستان ٹیم اپنا دوسرا میچ 20 جنوری کو افغانستان اور تیسرا میچ 22 جنوری کو پاپوا نیوگنی کے خلاف کھیلے گی۔