بھارت میں کرونا سے ایک روز میں 310 افراد کی موت

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو لاکھ 38 ہزار 18 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ وہیں اس دوران 310 افراد کی موت ہوئی ہے۔79 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں اور اس کے ساتھ ہی کل ویکسینیشن 158.04 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 79 لاکھ 91 ہزار 230 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی منگل کی صبح 7 بجے تک 158 کروڑ 4 لاکھ 41 ہزار 770 ویکسین دی جا چکی ہیں۔

وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے دو لاکھ 38 ہزار 018 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے زیر علاج معاملون کی تعداد بڑھ کر 17 لاکھ 36 ہزار 628 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ معاملوں کا 4.62 فیصد ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 14.43 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔8891 لوگ کووڈ کی نئی شکل اومیکرون سے متاثر پائے گئے ہیں۔

وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں ایک لاکھ 57 ہزار 421 لوگوں کو کووڈ سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 53 لاکھ 94 ہزار 882 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ بحالی کی شرح 94.09 فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 16 لاکھ 49 ہزار 143 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور اب تک 70 کروڑ 54 لاکھ 11 ہزار 425 لوگوں کی جانچ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں