ہرسال یوٹیوب پر سب سے زیادہ رقم کمانے والے چینل یا یوٹیوبر کا تعارف پیش کیا جاتا ہے اور اس سال ، جِمی ڈونلڈسن پانچ کروڑ چالیس لاکھ ڈالر کما کر اس فہرست میں اول آگئے ہیں اور یہ رقم لگ بھگ دس ارب روپے بنتی ہے۔
فوربس کی سالانہ فہرست کے تحت مسٹربیسٹ نے دس سالہ ریان کاجی کا ریکارڈ توڑا ہے جو یوٹیوب پر کمائی میں مسلسل تین سال سے سرِفہرست تھے۔
ریان کاجی دنیا بھر کے کھلونے استعمال کرکے ان کا تجزیہ کرتے ہیں جسے بچے بہت شوق سے دیکھتے ہیں۔ اب یہ حال ہے کہ کمپنیاں ان کے گھر کے باہر رہتے ہوئے انہیں اپنے نئے کھلونے تحفے کے طور پر پیش کرتی ہیں اور ان پرتبصرے کے لیے بھاری معاوضہ بھی دیتی ہیں۔
دوسری جانب مسٹر بیسٹ دلچسپ ویڈیو بناتے ہیں اور اس میں شامل لوگوں کو انعامات بھی دیتے ہیں۔ ان کے سبسبکرائبر کی تعداد 8 کروڑ اسی لاکھ کے لگ بھگ ہے اور اب تک وہ 700 سے زائد ویڈیو پوسٹ کرچکے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ ان کی ویڈیو نوجوانوں میں بہت مقبول ہے۔ لیکن اس کی پیشکش بہت تخلیقی انداز میں کی جاتی ہے اور بہت طویل بھی نہیں ہوتیں۔
فوربز کے مطابق پوری دنیا کے یوٹیوبر نے سال 2021 میں مجموعی طور پر 30 کروڑ ڈالر کمائے جن میں سے قریباً 6 کروڑ ڈالر جمی ڈونلڈسن کی جھولی میں گھرے ہیں۔ لیکن یہاں دلچسپی کی بات یہ ہے کہ یوٹیوب نے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ برس تمام یوٹیوبر کو ملنے والی رقم میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
اس کی وجہ یہ ہے کورونا وبا اور لاک ڈاؤن میں مزید لوگوں نے یوٹیوب کا رخ کیا ہے۔