امریکہ نے دعویٰ کیا ہے کہ روس خود پر جعلی حملے کروا کے یوکرائن پر حملہ کرے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ روس یوکرین پر حملے کی تیاری کر رہا ہے اور اگلا ایک ہفتہ انتہائی اہم ہے۔
امریکی حکام نے کہا کہ روس یوکرین میں فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے اور روسی صدر جانتے ہیں کہ وہ کیا کرنے جا رہے ہیں۔ روس نے 2014 میں اس طرح کی حکمت عملی کریمیا میں اختیار کی تھی۔
امریکہ کے مطابق روس مشرقی یوکرین میں تربیت یافتہ گروپ بھیج چکا ہے۔
دوسری جانب روس نے واشنگٹن حکام کے بیانات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔