جنوبی افریقہ نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کر لی

جنوبی افریقہ نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچز کی سیریز 1-2 سے اپنےنام کر لی ۔

11 جنوری سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ ، بھارت کی ٹیم پہلی اننگز میں 223 رنز بنائے جس کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 210 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔

بھارت کو پہلی اننگز میں 13 رنز کی برتری ملی مگر دوسرے اننگز میں بھارتی بلے باز ٹک نہ پائے اور صرف 198 رنز بنا پائے ۔، وکٹ کیپر بلے باز رشب پنت 100 سکور بنا کر ناقابل شکست رہے ، کپتان ویرات کوہلی نے 29 رنز بنائے اور کوئی کھلاڑی قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکا ۔ بھارت کے 8 بلے باز دوہرے ہندسے میں بھی داخل نہ ہو سکے ۔

جنوبی افریقہ کے بلے باز 212 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میدان میں اترے اور انتہائی محتاط انداز سے بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ جنوبی افریقہ نےصرف 3 وکٹیں گنوا کر 212 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔

واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بھارت نے پہلا میچ 113 رنز سے جیتا تھا جبکہ دوسرے اور تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے 7،7 وکٹوں سے فتح حاصل کی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں