واٹس ایپ کا نوٹیفیکشنز کے لیےایک اور نیا فیچر متعارف

دنیا بھر میں پیغامات کی ترسیل کے لیے سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے سال 2021 کی طرح رواں سال بھی اپنے صارفین کے لیے نئے فیچر اور اپڈیٹ کا تسلسل برقرار رکھا ہوا ہے۔

واٹس ایپ نے بی ٹا پروگرام ورژن 22.2.72 کے ذریعے ایک اور نئے فیچر کی آزمائش شر وع کردی ہے۔

واٹس ایپ میں ہونے والی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ وے بی ٹا انفو کے مطابق صارفین کے لیے ’ ری ایکشن نوٹیفیکیشن‘ کے نام سے یہ فیچر میسینجر اور بزنس بی ٹا میں شامل کردیا گیا ہے۔

اس نئے فیچر کی بدولت جب لوگ آپ کے پیغامات پر رد عمل دیں گے تو صارفین نوٹیفیکیشن کو ان ایبل( فعال) اور ڈس ایبل( غیر فعال) رکھنے کے اہل ہوسکے گے۔

اس فیچر کے اسکرین شاٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ جب آپ کو ری ایکشنز کے لیے انفرادی یا گروپ میسج موصول ہوگا تو آپ اسے کس طرح مینیج کرنے کے اہل ہوسکیں گے.

واضح رہے کہ واٹس ایپ کا یہ فیچر نوٹیفیکیشن پر ری ایکشن کو مینیج کرنے کے لیے ہے اور اس سے میسج پر رد عمل دینا ممکن نہیں ہوگا۔ واٹس ایپ میسج ری ایکشن پر کام کر رہا ہے اور جلد ہی اسے متعارف کرادیا جائے گا۔

واٹس ایپ میسج ری ایکشن کو بی ٹا ورژن میں متعارف کرواچکا ہے اور جلد ہی واٹس ایپ صارفین بھی فیس بک میسنجر کی طرح موصول ہونے والے کسی بھی پیغام پر ایموجی کے ذریعے اپنا رد عمل ظاہر کر سکیں گے۔ تاہم واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے اس فیچر کی مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں