بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کیپ ٹاون میں جاری تیسرے ٹیسٹ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ڈین ایلگر ڈی آر ایس پر ایل بی ڈبلیو قرار پانے سے بچ گئے مگر بھارتی ٹیم کو یہ بات نہ بھائی اور اس کے مختلف پلیئرز اسٹمپ مائیک پر براڈکاسٹرز پر تنقید کرتے رہے۔
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے تیسرے روز روی چندر ایشوین نے ڈین ایلگر کو ایل بی ڈبلیو کیا مگر ڈی آر ایس نے فیصلہ تبدیل کردیا اور ایلگر پویلین واپس لوٹنے سے بچ گئے لیکن یہ بات بھارتی ٹیم کو ہضم نہ ہوئی۔
بھارتی کرکٹرز کے ایل راہول، روی چندرن ایشون اور ویرات کوہلی اسٹمپ مائیک پر آکر اپنی بھڑاس نکالتے اور براڈ کاسٹرز پر تنقید کرتے رہے۔
https://twitter.com/addicric/status/1481655952869040130?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1481655952869040130%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F274644-
اس پورے واقعے پر سوشل میڈیا پر بھی بحث چھڑ پڑی اور فینز کا کہنا تھا کہ انڈینز کو آج جس ڈی آر ایس کا دکھ ہے وہ 2011 ورلڈکپ میں اسی ڈی آر ایس سے مستفید ہوئے تھے جب سعید اجمل کی گیند پر ٹنڈولکر کا ایل بی ڈبلیو اوورٹرن ہوگیا تھا۔