افغان کرکٹر راشد خان نے بگ بیش لیگ کے ایک میچ میں 6 وکٹیں حاصل کرکے تاریخ رقم کردی ہے۔
افغان کرکٹ ٹیم سابق کپتان راشد خان نے بگ بیش لیگ کے ایک میچز میں 17 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ وہ بی بی ایل کی تاریخ کے ایک میچ میں 6 وکٹیں لینے والے تیسرے بولر بن گئے ہیں۔
راشد خان نے بگ بیش لیگ میں گذشتہ روز کھیلے گئے میچ میں ایڈٰیلیڈ اسٹرائیکرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے یہ اعزاز حاصل کیا ہے جبکہ انہوں نے اپنی مخالف ٹیم برسبین ہیٹ کے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔
انہوں نے برسبین ہیٹ ٹیم کے کھلاڑی سیم ہیزلیٹ، جیک لہمن کو یکے بعد دیگرے گیند پر آؤٹ کیا جبکہ اس سے قبل ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا جس کے باعث ٹیم کی بھی ہیٹ ٹرک ہوگئی۔
اگلے ہی اوور میں انہوں نے پھر ایک اور کھلاڑی کو آؤٹ کیا جبکہ مزید 3 وکٹیں انہوں نے اپنے آخری اوور میں حاصل کی اور اس طرح برسبین کی پوری ٹیم 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
اسی طرح راشد خان نے بیٹنگ میں اچھا کھیل پیش کیا اور محض 4 گیندوں پر 13 رنز بناکر وہ پولین لوٹ گئے جبکہ اس میچ کی جیت نے ان کی ٹیم کو پوائنٹس تیبل پر بھی مستحکم کردیا ہے اور ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی ٹیم پانچویں نمبر آگئی ہے۔