ٹویٹر نے گزشتہ دنوں اپنی ایپ پر غیرمعمولی تبدیلیاں کی ہیں جن میں سے اب ایک چھوٹی لیکن اہم تبدیلی یہ کی گئی ہے کہ ایپ کے مرکزی پیج پر ٹویٹ سرچ آپشن کی آزمائش کی جارہی ہے اور یہ آپشن بہت جلد دستیاب ہوگا۔
اس طرح ایکسپلور ٹیب پر جائے بغیر آپ وہیں سے مختلف موضوعات کی ٹویٹ سرچ کرسکیں گے۔ بعض افراد کے اکاؤنٹ پر یہ دکھائی بھی دے رہا ۔ اسے فی الحال آئی او ایس ڈیوائس کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
ٹویٹر کی اختراعات پر نظر رکھنے والے ماہرین نے اس نئے آٌپشن کے اسکرین شاٹ بھی شیئر کئے ہیں۔ جس میں اوپر مکمل طور پر سرچ بار موجود ہے جن کی بدولت آپ ٹویٹ سرچ کرسکتے ہیں۔ اس طرح ماضی میں پڑھی گئی ٹویٹس کو باآسانی پڑھا جاسکتا ہے۔
اس سے قبل یہ آپشن ٹویٹر کے ایکسپلور بار میں موجود تھا جسے اب آسان بنادیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کسی ہیش ٹیگ کی بدولت ٹرینڈنگ ٹویٹس بھی ڈھونڈے جاسکتے ہیں۔ خواہ وہ شخصیات پر ہوں یا واقعات پر ہی کیوں نہ ہوں۔ یوں ٹیوٹر پر ٹویٹس کی سرچ کا آپشن بہت آسان ہوچکا ہے۔