قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی دفاعی چیمپئین سڈنی سکسرز کی جانب سے 4 میچز کھیلنے کے بعد وطن واپس آرہے ہیں۔
ٹی20 انٹرنیشنل میں قومی ٹیم کے نائب کپتان نے بی بی ایل میں محض 4 میچز کھیلے، جس میں وہ 20 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ صرف ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
شاداب خان نے بگ بیش لیگ میں گزشتہ روز سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرتے ہوئے میلبرن رینیگیڈز کے خلاف آخری میچ کھیلا تھا۔
لیگ اسپنر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سڈنی سکسرز نے موقع فراہم کیا اس پر فرنچائز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے، میں اب جا رہا ہوں لیکن میں جانتا ہوں کہ آپ ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور یہ ٹورنامنٹ بھی جیتیں گے۔
Thanks Shadab, good luck back in Pakistan ❤️#BBL11 pic.twitter.com/DLbJYXBMY7
— Sydney Sixers (@SixersBBL) January 12, 2022
واضح رہے کہ شاداب خان 27 جنوری سے پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے نظر آئیں گے۔