پاکستان کے ایک اور ابھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ بالر نسیم شاہ کا انگلش کاؤنٹی گلوسسٹر شائر سے معاہدہ ہوگیا ہے۔
گلوسسٹر شائر کاؤنٹی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق 18 سالہ ابھرتے ہوئے نوجوان بالر کو 2022 کے سیزن کے ابتدائی چند مہینوں کے لیے کاؤنٹی کو تمام فارمیٹس میں کھیلنے کے لیے دستیاب ہوں گے ۔
Gloucestershire sign @TheRealPCB international @iNaseemShah ✍
The 18-year-old rising star will be available to play in all formats for The Shire this season!
Read more ⬇#GoGlos 💛🖤
— Gloucestershire Cricket (@Gloscricket) January 11, 2022
نسیم شاہ گلوسسٹر شائر کاؤنٹی کو ٹی ٹوئنٹی وائٹلٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ کے گروپ میچز تک دستیاب ہوں گے۔
پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر نسیم شاہ کو جون کے بعد قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے بلایا جاتا ہے تو انہیں اپنی قومی ٹیم کے ساتھ شرکت کے لیے پاکستان واپس بھیج دیا جائے گا۔
A message to Glos fans from @iNaseemShah 🤩 #GoGlos 💛🖤 pic.twitter.com/D0CEHY9KpO
— Gloucestershire Cricket (@Gloscricket) January 11, 2022
2019 میں آسٹریلیا کے خلاف صرف 16 سال کی عمر میں ڈیبیو کرنے کے بعد سے اب تک وہ 9 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں ۔