چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے چار ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز کرانے کی تجویز پیش کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چار ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز میں پاکستان ، بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ شامل ہوں گے ، رمیز راجہ اپنی یہ تجویز آئی سی سی کے آئندہ اجلاس میں پیش کریں گے ۔
اس حوالے سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہناتھا کہ آسٹریلیاکےدورہ پاکستان کےتمام انتظامات کررہےہیں، آسٹریلیاکوپاکستان میں سکیورٹی کاکوئی مسئلہ نہیں ہوگا، آسٹریلوی کرکٹرزکےمثبت بیانات حوصلہ افزاہیں۔