عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا ، امریکی خام تیل کی قیمت میں 1.80 ڈالر فی بیرل کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کےبعد امریکی تیل کی قیمت 79.46 ڈالر فی بیرل ہو گئی ۔

دوسری جانب برطانوی خام تیل کی قیمت میں 1.32 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے باعث برطانوی خام تیل کی قیمت 82.12 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی ۔

اوپیک باسکٹ خام تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ، 0.93 سینٹ اضافے کے بعد اوپیک باسکٹ خام تیل کی قیمت 78.93 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے ۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی آئی ہے ۔ سونے کی قیمت میں 36 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 1789.20 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے

چاندی کی قیمت 0.98 سینٹ کی کمی کے بعد 22.19 ڈالر فی اونس ہو گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں