جوہانسبرگ ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میں بھارت کو شکست دے کر سیریز ایک ، ایک سے برابر کر دی ہے۔

جوہانسبرگ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں بھارتی کپتان کے ایل راہل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی۔

بھارتی کپتان کے ایل راہل نے 50 اور روی چندرن ایشون 46 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے، بھارت کے چار بلے باز دو ہندسوں میں داخل نہ ہوسکے اور پوری ٹیم 202 کے مجموعی رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

جنوبی آفریقہ کے باولر مارکیو جنسن نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں جنوبی آفریقی ٹیم 229 رنز پر آوٹ ہوگئی اور بھارت پر پہلی اننگز میں 27 رنز کی سبقت حاصل کی۔

جنوبی آفریقہ کے کینگن پیٹرسن نے 62 اور ٹیمبہ بوومہ 51 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔ بھارتی باولر شردل ٹھاکر نے 7 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارتی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 266 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی بھارت کی جانب سے آجینکیا راہانے اور چتیشور پوجارا نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ راہانے 58 اور پوجارا 53 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

دوسری اننگز میں بھی بھارت کے 5 کھلاڑی ڈبل فگرز میں نہیں داخل ہوئے اور یوں پوری ٹیم 266 رنز پر آوٹ ہو گئی۔

مارکو جینس، لونگی نگیدی اور رباڈا نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت کے 240 رنز کے جواب میں جنوبی آفریقی ٹیم نے ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

کپتان ڈیئن ایگلر نے 96 سنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ بھارت کے ایشون ، شردول اور محمد شمی ایک ایک وکٹ حاصل کر سکے، کپتان ڈیئن ایگلر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں