چین نے موبائل سے کنٹرول ہونے والی سب سے سستی اسمارٹ کار لانچ کردی

چین کی ٹیکنالوجی جائنٹ ہواوے نے ’ونٹر فلیگ شپ ایونٹ‘ میں مکمل طور پر موبائل فون سے کنٹرول ہونے والی اسمارٹ برقی کار متعارف کروا کر امریکی کمپنی ٹیسلا کے لیے مسابقت کی فضا پیدا کردی ہے۔

فلیگ شپ ایونٹ میں ہواوے نے چین میں ’ ہواوے AITO ایم 5 اسمارٹ کار‘ کے نام سے الیکٹرک ہائی برڈ SUV ( اسپورٹس یوٹیلیٹی وہیکل) لانچ کردی ہے۔ جس کی قیمت ابتدائی طور پر ڈھائی لاکھ یوآن سے 3 لاکھ 20 ہزار یوآن رکھی گئی ہے۔

ہواوے کی AITO ایم 5 اسمارٹ کار اپنے اسمارٹ AITO ( ایڈنگ انٹیلی جنس ٹو آٹو) فیچرکی بدولت چین میں برقی کاروں کی مارکیٹ میں پہلی لگژری اسمارٹ الیکٹرک SUV بن گئی ہے۔ یہ گاڑی ہواوے اور ایک چینی کمپنی سیریس کا مشترکہ پراجیکٹ ہے۔

اس گاڑی کی سب سے منفرد بات اس میں شامل کیا گیا ہواوے کااپنا آپریٹنگ سسٹم Harmony OS ہے۔ ہواوے کے ہارمنی او ایس کا بنیادی مقصد ہواوے کی آئی او ٹی ( انٹر نیٹ آف تھنگس) مصنوعات کو با آسانی ایک دوسرے سے مربوط کرنا ہے۔

ہواوے کے اس اچھوتے آپریٹنگ سسٹمز کی بدولت اسمارٹ فون، اسمارٹ واچز کے ساتھ ساتھ اب اس کی اسمارٹ کار AITO ایم 5 اسمارٹ کار بھی انٹیگریٹ ہوسکے گی۔

ہواوے اسمارٹ کار ڈیویژن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر یو چینگ ڈونگ کا اس بارے میں کہا ہے کہ ’ یہ بلیو ٹوتھ اور این ایف سی ڈیجیٹل چابیوں کے ساتھ متعارف کروانی جانے والی آٹو موبائل انڈسٹری کی پہلی کار ہے۔AITO ایم 5 اسمارٹ کار کی اسمارٹ چابیاں ہواوے کے والٹ ایپ میں دی گئی ہے۔‘

صارفین چابی کھونے کی فکر سے آزاد ہو کر صرف ایک کلک پر اپنی کار کو اسٹارٹ کرسکتے ہیں۔

لیو ٹوتھ کی بدولت یہ ڈیجیٹل چابیاں مخصوص فا صلے تک کار کو لاک اور ان لاک کر سکتی ہیں، تاہم اگر کسی وجہ سے بلیو ٹوٹھ کام نہیں کرے یا پھر موبائل کی بیٹری ختم ہوجائے تو پھر اس کار کو موبائل بند ہونے باوجود این ایف سی کی مدد سے اسٹارٹ کیا جاسکتا ہے۔ ان ڈیجیٹل چابیوں کی این ایف سی اور بلیوٹوتھ انکرپشن AITO ایم 5 اسمارٹ کار میں بھی موجود ہے۔

جدید ترین سافٹ ویئر، انڈسٹریل ڈیزائن اور انجینئرنگ ٹیکنالوجی سے آراستہ اس اسمارٹ کار کو مکمل پر الیکٹرک یا پیٹرول پر بھی چلا یا جاسکتا ہے۔

اس کا جدت سے بھرپور کشادہ اندرونی ڈیزائن کافی حد تک ڈیزائن پورشے میکن سے متاثر دکھائی دیتا ہے۔

اس کار کو Petal میپ سے بھی لیس کیا گیا ہے جس کی مدد سے کار مالکان اسمارٹ نیوی گیشن سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔ اس کار کو چین میں بہت تیزی سے پذیرائی مل رہی ہے اور لانچنگ کے 96 گھنٹوں میں اس کے 6500 سے زائد یونٹ بک ہوچکے ہیں۔

اس کار کی ڈیجیٹل چابیاں چین کی روڈ سیفٹی اور کار ڈرائیور اور مسافروں کی حفاظت کو مقدم رکھنے والے چین کے آئی سی سی ای معیارت کے مطابق بنائی گئیں۔ اس ڈیجیٹل کار کی چابیاں ہارمنی او ایس 2.0 اسمارٹ فونز میں دی گئی ہیں، تاہم ہواوے جلد ہی انہیں ہووے واچ تھری سیریز میں بھی شامل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

جس کی مدد سے ڈرائیورز اسمارٹ فون میں ایپ کھول کر بٹن دبائے کی جھنجھٹ سے آزاد ہوکر صرف اپنی کلائی کی مدد سے AITO ایم 5 اسمارٹ کار کو کنٹرول کرسکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں