بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے 3 سال بعد فلموں میں واپسی کا ارادہ کیا ہے۔
اس حوالے سے اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ بھی جاری کی ہے جس میں ان کی نئی فلم کا ٹریلر دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ انوشکا شرما کی نئی فلم کا نام ’چکڑا ایکسپریس‘ ہے جو کہ خواتین کے کرکٹ کریئر کی ایک بہترین اور سچی کہانی ہے۔
اپنی نئی فلم کے متعلق بات کرتے ہوئے اداکارہ نے پوسٹ میں لکھا ہے کہ یہ پراجیکٹ ان کے لئے بہت خاص ہے کیونکہ اس فلم کی کہانی ایک بہت بڑی قربانیوں پر مبنی ہے۔
یہ کہانی بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابقہ کپتان جھولن گوسوامی کی زندگی پر مبنی ہے جنہون نے اس وقت ملک کے لئے کھیلنے کا سوچا جس وقت عورتوں کے لئے اسپورٹس کے شعبے میں کوئی خاص سہولیات موجود نہیں تھیں۔
اداکارہ نے کرکٹر جھولن کو انڈسٹری میں درپیش مسائل کے بارے میں بھی بات کی ہے اور بتایا ہے کہ تمام تر مشکلات کے باوجود بھی وہ اپنے ملک کو سربلند کرنے کے لیے پرعزم تھیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ایک عورت کے نظریئے سے دیکھا جائے تو میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں جھولن کی زندگی کو کرکٹ کے شائقین تک پہنچانے کی ایک کڑی بنی ہوں۔
انوشکا کا کہنا ہے کہ جھولن گوسوامی کی کہانی واقعی کرکٹ کی دنیا کی بہترین کہانی ہے اور ایک بہترین جذبہ ہے ۔