انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹرعبدالواحد بنگلزئی کا متبادل کھلاڑی ویسٹ انڈیز بھیجنے پر غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالواحد بنگلزئی کوویڈ ٹیسٹ مثبت ہونے پر ٹیم کے ساتھ ویسٹ انڈیز نہیں جا سکے تھے، وہ ایشیا کپ کے بعد دبئی میں آئسولیشن ٹائم پورا کر رہے ہیں۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ ورلڈ کپ کے لیے متبادل کھلاڑی بلانے کی خواہشمند ہے، جس کے لیے عباس علی کو متبادل کے طور پر ویسٹ انڈیز بھیجنے کا امکان ہے۔