یورپ سمیت دنیا بھر میں کورونا کی نئی لہر کے دوران ریکارڈ کیسز سامنے آنے لگے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 24 گھنٹوں میں فرانس میں سب سےزیادہ 2 لاکھ 71 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔
برطانیہ میں 24 گھنٹوں کے دوران پہلی بار 2 لاکھ سے زائد کورونا کیسز سامنےآئے اور منگل کو 2 لاکھ 18 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔
دوسری جانب اٹلی میں بھی کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جہاں ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد مریض سامنے آگئے ۔
برطانوی وزیراعظم بورس جونسن کا کہنا ہے کہ لوگ بوسٹر نہ لگوانے کے سبب غیر ضروری طور پر ہلاک ہورہے ہیں لہٰذا آئندہ چند ہفتے چیلنجنگ ہوں گے ۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، ہر شخص اپنا کردار ادا کرے تو لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں پڑے گی۔