یورپ میں کرونا ویکسین کو مسترد کرنے اور کرونا کے وجود سے انکار کرنے والا شخص اسی وبا سے متاثر ہونے کے بعد انتقال کرگیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق بیلجیئم کے معروف کک باکسنگ چیمپئن فریڈرک سنسٹرا کی موت صرف41سال کی عمر میں کووِڈ کے انفیکشن سے ہوئی۔اس نے اینٹی ویکسین لینے سے انکار کر دیا تھا اور کہا تھا کہ کرونا وبا کی کوئی حقیقت جہیں۔
برطانوی اخبار کی طرف سے شائع رپورٹ کے مطابق فوت ہونے والا ہیرو انڈر ٹیکرکے نام سے جانا جاتا تھا۔ اسے بیماری لاحق ہوئی تو اسپتال لایاگیا مگر اس نے مسلسل کرونا کے وجود سے انکار کیا اور اسپتال سے واپس جانے کی کوشش کی۔ اس نے ویکسین لگوانے کی اجازت بھی نہیں دی۔
فریڈرک سنسٹرا بیلجیئم میں وائرس سے متعلق پیچیدگیوں کی وجہ سے انتقال کر گئے۔ اسپتال سے گھر جانے کے چند ہفتوں بعد اس نے اپنے دوستوں اور مداحوں کو بتایا کہ وہ اپنی علامات کا علاج گھر پر کریں گے۔
عالمی چیمپئن کو نومبر کے آخر میں اس وقت اسپتال لے جایا گیا جب ان کے کوچ نے انہیں طبی امداد لینے پر مجبور کیا اور ناک میں آکسیجن ٹیوب کے ساتھ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں بستر پر لیٹے ہوئے اپنی تصاویر شائع کیں۔
سنسٹرا نے فیس بک پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں وہ سانس لینے میں دشواری کا شکار نظر آئے۔ ساتھ والے تبصرے میں لکھا کہ اس کے پاس سست لوگوں کے ساتھ ضائع کرنے کا وقت نہیں ہے۔