ہالی ووڈ فلم ’اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘ نے مبینہ طور پر کورونا وائرس کے دور میں باکس آفس پر ریلیز کے پہلے ہی دن 1 بلین ڈالر کا بزنس کرلیا ہے۔
اداکارہ ٹام ہالینڈ اور اداکارہ زندایا کی یہ فلم وبائی مرض کے دور میں اربوں ڈالر کا سنگ میل عبور کرنے والی تیسری بڑی فلم بن گئی ہے۔
ڈومیسٹک ریلیز پر ’اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘ اس ہفتے کے اختتام پر 2021 میں اب تک سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم ہےجوکہ، 357.1 بلین ڈالر کمانے والی فلم ’ایونجرز: اینڈگیم‘ اور257.7 ملین ڈالرز کمانے والی فلم ’ایونجرز: انفینٹی وار‘ سے صرف دو سلاٹ پیچھے ہے۔
سونی پکچرز کے چیئرمین اور سی ای او ٹام روتھمین نے بھی فلم کے اس ریکارڈ پر ایک بیان جاری کیا اور وضاحت کی کہ ’اس ہفتے کے اختتام پر (اسپائیڈر مین: نو وے ہوم ) کی ریلیز کے نتائج تاریخی ہیں‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ’دنیا بھر سے آنے والے فلم کی ریلیز پر نتائج اور بہت سے چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے اس کے بے مثال ثقافتی اثرات کی تصدیق کرتے ہیں جو خصوصی تھیٹر فلموں کے تب ہو سکتے ہیں جب ان کو وژن اور عزم کے ساتھ بنایا اور مارکیٹ کیا جائے‘۔