افغانستان کے فاسٹ بولر نوین الحق پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن سے دستبردار ہوگئے ہیں۔
نوین الحق نے کہا کہ ذاتی وجوہات کے باعث پی ایس ایل سے دستبرداری اختیار کی افسوس ہے کہ پی ایس ایل نہیں کھیل سکوں گا۔
لیکن نوین الحق نے کہا کہ امید ہے مستقبل میں پھر سے پاکستان سپر لیگ کا حصہ بنوں گا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کےلیے نوین الحق کو کویٹہ گلیڈی ایٹرز نے سیلور کیٹیگری میں منتخب کیاتھا۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل 7 کا آغاز 27 جنوری 2022 کو ہوگا، ٹورنامنٹ کے 15 میچ کراچی اور 19 میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔