سعودی وزارت صحت نے کورونا کی تازہ قسم اومیکرون کے مزید پھیلاؤ کا خدشہ ظاہر کر دیا۔
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے نئےکوروناوائرس سے متعلق پریس کانفرنس کر کے صورتحال سے آگاہ کیا۔
ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب میں ’اومیکرون‘ کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے اور آئندہ مرحلےمیں اومیکرون سے متاثرین کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اومیکرون سے متاثرہ افراد کی شرح میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے لہذا نئی لہر کا مقابلہ عزم و حوصلے سے کرنا ہوگا۔
ترجمان نے زور دیا کہ امیکرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضروری ہے حفاظتی تدابیر کی پابندی کی جائے اور بوسٹر ڈوز لگوائی جائے۔
ڈاکٹر محمد العبد العالی کا کہنا تھا کہ وائرس کی نئی قسم کو روکنے کے لیے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوانا ضروری ہوگا۔