2021 میں کونسی ایپلیکیشنز سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی گئیں؟

سوشل میڈیا کا ہماری زندگی میں اثر اتنا بڑھ چکا ہے کہ یہ کوئی تعجب کی بات نہیں کہ 2021 میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپلیکیشنز میں بڑی حد تک سوشل میڈیا ایپس شامل ہیں۔

Appfigures کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 2021 میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپلیکیشنز میں ٹک ٹاک سرفہرست ہے ،جسے اس سال 58 کروڑ 60 لاکھ سےزیادہ نئے صارفین نے ڈاؤن لوڈ کیا۔

اس فہرست میں دوسرا نمبر انسٹا گرام کا ہے جسے رواں سال میں 56 کروڑ 60 لاکھ بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ میٹا ایپس فیس بک اور واٹس ایپ بالترتیب 47 کروڑ 40 لاکھ اور 44 کروڑ 40 لاکھ بار ڈاؤن لوڈز کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے جبکہ ٹیلی گرام نے واٹس ایپ کی پرائیویسی سے متعلق تنازعہ کی وجہ سے اپنے سبسکرائبر ز میں 36 کروڑ50 لاکھ نئے صارفین کا اضافہ کیا۔

اسنیپ چیٹ، میسینجر ، زوم ، کیپ کٹ اور گوگل میٹ نے بھی 2021 میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپلیکیشنز کی فہرست میں جگہ بنائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں