دنیا بھر میں کوویڈ۔19 کیسز کی تعداد 27 کروڑ 88 لاکھ سے تجاوز کر گئی

دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 27 کروڑ 88 لاکھ 84 ہزار 214 ہو گئی ہے۔

جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ کی جانب سے 25 دسمبر کو پاکستانی وقت پر صبح 10 بجے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق امریکہ 5 کروڑ 19 لاکھ 66 ہزار 735 مصدقہ کیسز کے ساتھ شدید متاثرہ ممالک میں سرفہرست ہے۔

بھارت 3 کروڑ 47 لاکھ 72 ہزار 626 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرا جبکہ برازیل 2 کروڑ 22 لاکھ 34 ہزار 623 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔

برطانیہ 1 کروڑ 19 لاکھ 58 ہزار 841 مصدقہ کیسز کے ساتھ چوتھے، روس 1 کروڑ 1 لاکھ 64 ہزار 951 مصدقہ کیسز کے ساتھ پانچویں اور ترکی 92 لاکھ 68 ہزار 486 مصدقہ کیسز کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

فرانس 90 لاکھ 88 ہزار 232 مصدقہ کیسز کے ساتھ ساتواں ، جرمنی 69 لاکھ 82 ہزار 238 مصدقہ کیسز کے ساتھ آٹھواں جبکہ ایران 61 لاکھ 81 ہزار 784 مصدقہ کیسز کے ساتھ نواں شدید متاثرہ ملک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں