عالمی شہرت یافتہ ویب سائٹ گوگل کو اگر کوئی مات دینے میں کامیاب ہوا ہے تو وہ مقبول ترین ایپلی کیشن ٹک ٹاک ہے۔
کلاؤڈ سروس کمپنی کلاؤڈ فلیئر نے رواں سال کی مقبول ترین ویب سائٹس کی رینکنگ جاری کی ہے جس میں حیران کن طور پر گوگل سے پہلی پوزیشن چھن گئی ہے۔
حالیہ رینکنگ کے مطابق اس سال ٹک ٹاک کی مقبولیت گوگل سے زیادہ رہی۔
گزشتہ برس اسی فہرست میں گوگل پہلے جب کہ چینی سائٹ ٹک ٹاک ساتویں نمبر پر تھی لیکن ایک ہی سال میں ٹک ٹاک کی مقبولیت میں ناقابلِ یقین حد تک اضافہ ہوا ہے۔
یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ ٹک ٹاک پر پاکستان سمیت کئی ممالک میں کچھ عرصہ تک پابندی عائد رہی تھی لیکن اس کے باوجود اس سائٹ نے 6 درجہ بہتری حاصل کی۔
کلاؤڈ فلیئر رینکنگ 2021 (وہ سائٹس جس پر رواں سال سب سے زیادہ ٹریفک آئی)
1) ٹک ٹاک
2) گوگل
3) فیس بک
4) مائیکروسافٹ
5) ایپل
6) ایمازون
7) نیٹ فلکس
8) یوٹیوب
9) ٹوئٹر
10) واٹس ایپ