ایشین کراٹے کا ٹائٹل سعودی عرب نے جیت لیا

سعودی کھلاڑی طارق حامدی نے ایرانی حریف کو شکست دے کر ایشین کراٹے کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ایشین کراٹے ٹورنامنٹ کا انعقاد قازقستان میں کیا گیا جس میں سعودی عرب کے کھلاڑی طارق حامدی نے ایرانی حریف کو 4 کے مقابلے میں زیرو پوائنٹ سے شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کرلیا ہے جبکہ اس ٹورنامنٹ میں 21 سال سے کم عمر کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی۔

طارق حامدی کے علاوہ اس ٹورنامنٹ میں سعودی عرب کے کراٹے ٹیم کے کھلاڑی یاسر البارقی، سلطان الزہرانی اور فہد الخثعمی نے سلور میڈل حاصل کیے ہیں۔

سعودی کراٹے ایسوسی ایشن نے طارق حامدی کی فتح پر خوشی کا اظہار کیا ہے جبکہ ان کا کہنا تھا کہ طارق حامدی اس سے قبل ٹوکیو اولمپکس میں بھی ملک کے کا نام روشن کرچکے ہیں اور اب انہوں نے ایرانی حریف کو شکست دے کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی کھلاڑی طارق حامدی نے ٹوکیو اولمپکس 2020 میں سلور میڈل حاصل کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں