برطانیہ میں پہلی مرتبہ یومیہ کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ریکارڈ

برطانیہ میں پہلی مرتبہ یومیہ کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے1 لاکھ 6 ہزار 122 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ ملک میں پہلی مرتبہ یومیہ کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ سےزائد ریکارڈ کی گئی ہے۔

حکومتی ایڈوائزر کا کہنا ہے کہ 5 سے 11 سال کے بچوں کو ابھی ویکسین لگانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم ترجیح اب بھی بالغ افراد کو جلد ازجلد بوسٹر خوراک لگانا ہے ۔

اس کے علاوہ فرانس نے کرسمس پر نئی پابندیاں نہ لگانے کا اعلان کیا ہے جبکہ کویت میں اومی کرون ویرینٹ کے 12 نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں