تاریخ کا سب سے پہلا ایس ایم ایس کروڑوں روپے میں فروخت

تاریخ کا سب سے پہلا ایس ایم ایس 120،000 ڈالر یعنی دو کروڑ 13 لاکھ 72 ہزار 6 سو روپے میں فروخت ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تاریخ کے پہلے ایس ایم ایس کو پیرس ہاوس میں این ایف ٹی پر برطانوی ٹیلی کام کمپنی وڈا فون نے بولی کے لیے رکھا تھا۔

ٹیلی کام کمپنی نے کہا تھا کہ اس سے ہونے والی آمدنی اقوام متحدہ کی مہاجرین کی ایجنسی کو جائے گی۔

برطانوی ٹیلی کام کمپنی ووڈا فون نے شرط رکھی تھی کہ اس ایس ایم ایس کو خریدنے والا اس کی ادائیگی کرپٹو کرنسی ایتھر یا ایتھیریم میں کرے گا، جو بِٹ کوائن کے بعد دوسری سب سے بڑی کرپٹو کرنسی ہے۔

ووڈا فون کی طرف سے تین دسمبر 1992ء کو بھیجا گیا اولین ایس ایم ایس 15 کریکٹرز پر مبنی ہے اور یہ تھا ‘میری کرسمس‘ یعنی کرسمس مبارک باد۔

اپنا تبصرہ بھیجیں