دبئی حکومت نے کرپٹو اور ڈیجیٹل اثاثوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا

دبئی حکومت نے دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر کو کرپٹوکرنسی ، ڈیجیٹل اثاثوں ،آپریٹرز اور ایکسچینج کے لیے ایک جامع زون اور ریگولیٹر بنانے کی تیاری پکڑ لی تاکہ نئے اقتصادی شعبوں کو تشکیل دیا جا سکے ۔

دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر دبئی کے اندر اس ترقی یافتہ شعبے کے لیے ایک جامع ماحولیاتی نظام وضع کرے گا۔

دبئی حکومت کے میڈ یا ہاوس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر دبئی میں نجی شعبے اور متعلقہ اداروں کے ساتھ اس شعبے کے لیے ایک پرکشش ماحول پیدا کرنے کے لیے تعاون کرے گا، اور سرمایہ کاروں کے تحفظ، اینٹی منی لانڈرنگ (AML)، دہشت گردی کی مالی معاونت (CFT) سے مقابلے کے لیے سخت معیارات کو نافذ کرے گا۔

دبئی کے ورچوئل اثاثوں اور مارکیٹوں کو مزید ترقی دینے کی کوششوں کے تحت کیے گئے اس اعلان کا مقصد جدید مالیاتی مصنوعات کے لیے ایک فریم ورک بنانا اورنئے رجحانات کو اپنانا ہے جو جدید بلاک چین ٹیکنالوجی پر انحصار کرتے ہیں، جیسے کہ نان فنجیبل ٹوکن (NFT) اور کرپٹو کرنسی۔

ورلڈ ٹریڈ سینٹرورچوئل اثاثوں کے لیے بین الاقوامی معیار کی ریگولیٹری فریم ورک تشکیل دے گا اور اس کی نگرانی بھی کرے گا تاکہ دبئی میں اس شعبے کو محفوظ بنا یا جا سکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں