اومی کرون کا خطرہ، اسرائیل نے امریکا پر سفری پابندیاں عائد کر دیں

کورونا کی نئی قسم اومی کرونا کے خطرے کے پیش نظر اسرائیل نے امریکا پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

رائٹرز کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے آفس سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کے وزراء نے اس اقدام کی منظوری دے دی ہے، جو کل سے نافذ العمل ہو گا۔

نئے قوانین کے تحت اسرائیل کے اپنے شہریوں کو بھی خصوصی اجازت کے بغیر امریکہ کا سفر کرنے پر پابندی عائد ہو گی۔

دو ہفتے قبل ڈبلیو ایچ او نے دنیا کو تمام ممالک کو خبردار کیا تھا کہ وہ اومی کرون سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ اومی کرون کا پھیلاؤ اتنا وسیع ہے کہ اسے موجودہ صورتحال میں مکمل رپورٹ نہیں کیا جا رہا۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق بڑے پیمانے پر اومی کرون پر ریسرچ کی جا رہی ہے لیکن اب تک ایسی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی کہ جن ممالک میں یہ وائرس پھیلا ہے اس میں کوئی تبدیلی آئی ہو۔

ریجنرل ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ماسک کا استعمال، سماجی فاصلہ، ہاتھوں کی صفائی، بڑے اجتماعات اور بروقت ویکسی نیشن اس صورتحال میں بہت اہم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں