برطانیہ: ایک روز میں اومی کرون کے 93ہزار کیسز رپورٹ

برطانیہ میں ایک ہی روز میں کرونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے 93ہزار45 کیسز رپورٹ کیے گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی سی ٹی وی نیوز کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے دفتر نے اسکاٹ لینڈ کے وزیرِ اعظم نکولا اسٹرجن سے بات کرنے کے بعد کہا کہ حکومت ہفتے کے آخر میں اسکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ میں انتظامیہ کے ساتھ اومی کرون پر ہنگامی کمیٹی کا اجلاس منعقد کرے گی۔

اسکاٹش رہنما کے ترجمان نے بتایا ہے کہ بورس جانسن اور نکولا اسٹرجن کا اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ اومی کرون صحت اور معیشت کے لیے ایک اہم خطرہ ہے۔

برطانوی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے کہا کہ جنوب مغرب کے علاوہ انگلینڈ کے تمام علاقوں میں دو دن کے دوران اومی کرون کے کیسز میں دگنا اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں 3روز کے دوران 2لاکھ 59ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں