یسٹر سٹی اور ٹاٹینہم کے مابین انگلش پریمئیر لیگ کا آج ہونے والا میچ کووڈ 19 کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔
انگلش پریمئیر لیگ کی انتظامیہ نے میچ شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل میچ کی ملتوی کا اعلان کیا۔ یہ میچ لیسٹر سٹی کے ہوم فٹ بال گراؤنڈ پر کھیلا جانا تھا۔
واضح رہے کہ انگلش پریمئیر لیگ کے مختلف فٹ بال کلبز کے کھلاڑیوں اور اسٹاف میمبرز میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے سے کئی میچز منسوخ کئے گئے ہیں، اور صورتحال دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے۔
برینٹ فورڈ کے باس تھامس فرینک نے لیگ انتظامیہ کو لیگ ملتوی کرنے کا بھی مشورہ دے دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں اور اسٹاف کی زندگی خطرے میں ہے اور ہم صرف کھیل کے لئے انسانوں کی زندگیاں خطرے میں کیوں ڈال رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹاٹینہم بمقابلہ برائٹون ، مانچسٹر یونائیٹڈ بمقابلہ اور برنیلز بمقابلہ ویٹ فورڈ کے مابین ہونے والے میچز بھی کووڈ کی وجہ سے ملتوی کئے جا رہے ہیں ۔
کووڈ کے باعث متعدد میچز ملتوی ہونے پربرائٹون کے باس گراہم پوٹر نے سوال اٹھایا کہ اس نازک اور گھمبیر صورتحال میں ہم کب تک فٹ بال کو جاری رکھ سکتے ہیں۔