قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کا سسیکس کاؤنٹی سے معاہدہ ہوگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان آئندہ سال کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ٹی 20 بلاسٹ میں سسیکس کی نمائندگی کریں گے۔
وکٹ کیپر بیٹسمین آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے بعد انگلش کاؤنٹی ٹیم کو جوائن کریں گے۔
محمد رضوان کا کہنا ہے کہ سسیکس کاؤنٹی کلب کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز ہوگا۔
Sussex Cricket is excited to announce the signing of Pakistani wicketkeeper-batter Mohammad Rizwan. 🌟 🤝
Welcome to Sussex, @iMRizwanPak! 🙌 🇵🇰 #GOSBTS
— Sussex Cricket (@SussexCCC) December 16, 2021
واضح رہے کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں محمد رضوان کی بیٹنگ اوسط 43 سے زائد ہے، جس میں 19 ٹیسٹ میچز میں 42 سے زائد کی اوسط سے تقریباً ایک ہزار رنز بھی شامل ہیں۔
انہوں نے 2020 میں انگلش کنڈیشنز میں انگلینڈ کےخلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 40 سے زائد کی اوسط سے رنز بنائے تھے اور پاکستان کی جانب سے سیریز کے کامیاب ترین بلے باز قرار پائے تھے۔
اس کے علاوہ 54 ٹی ٹوئنٹی میچز میں محمد رضوان کی اوسط 126.6 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 50.06 ہے۔
رواں برس وہ کیلنڈر ایئر میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں ایک ہزار سے زیادہ رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں جبکہ انہوں نے کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے کا کرس گیل کا چھ سال پرانا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے.