دنیا بھر میں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو15 دسمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔
دنیا بھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 27کروڑ 14لاکھ62ہزار242ہوگئی۔امریکہ 5 کروڑ2 لاکھ 33ہزار338مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت3 کروڑ47 لاکھ3 ہزار644مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 2 کروڑ21لاکھ 95 ہزار775مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
برطانیہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 1 کروڑ9لاکھ 95ہزار311، روس میں 98 لاکھ 99 ہزار139، ترکی میں 90 لاکھ 82 ہزار422اور فرانس میں 84 لاکھ 38ہزار360 تک پہنچ گئی ہے۔
جرمنی میں مصدقہ کیسز کی تعداد 66 لاکھ 33 ہزار666اور ایران میں مصدقہ کیسز کی تعداد 61 لاکھ 60 ہزار303 تک پہنچ گئی ہے۔