ایشز ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
برسبین میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز جبکہ انگلش ٹیم کی کپتانی جو روٹ کررہے تھے، پہلی اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم 147 رنز پر ڈھیر ہو گئی ، جواب میں آسٹریلوی ٹیم 425 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی۔ ٹریوس ہیڈ 152 رنز بناکر نمایاں رہے۔
انگلش ٹیم نے 278رنز کے خسارے میں جانے کے بعد اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اس کے اوپنرز 61رنز پر پویلین پہنچ گئے۔ روری برنس 13 اور حسیب حمید 27 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ایسے میں تیسری وکٹ پر میزبان ٹیم نے شاندار کم بیک کیا۔ کپتان جو روٹ اور ڈیوڈ ملان نے 159 رنز کی ناقابل شکست شراکت بناکر ٹیم کا اسکور 220 تک پہنچا دیا ہے،
انگلش کپتان جو روٹ 89، ڈیوڈ ملان 82 رنز بناکر نمایاں رہے تھے، تاہم انکے علاوہ دیگر بلےباز قابلِ ذکر کارکردگی پیش کرنے میں ناکام رہے اور انگینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 297 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔
آسٹریلیا کو پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے کےلیے محض 20 کا ہدف ملا جو انہوں بآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
اسی میچ میں آسٹریلوی اسپنر نتھین لائن نے 4 وکٹیں حاصل کرکے 400 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا.