سال2021کی مشہور شخصیات کی فہرست میں پاکستانی فنکاروں کے نام شامل کیے گئے ہیں جن میں اداکارہ سجل علی سرفہرست ہیں۔
ایسٹرن آئی کی جانب سے ایشیا کی 50 بااثر شوبز شخصیات کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں سجل علی سمیت متعدد پاکستانیوں نے اپنی جگہ بنالی ۔
اداکارہ سجل علی اور دیگر پاکستانی مشہور شخصیات کو سال2021 کے لیے دنیا کی 50 ٹاپ ایشین سیلیبریٹیز کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سال2021 میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ پذیرائی حاصل کرنے والے ایشیائی شوبز شخصیات پر مبنی ایک فہرست جاری کی گئی ہے۔
Highest placed by country in 2021 list of Top 50 Global Asian Stars.
India – #Prabhas (1)
England – #RizAhmed (2)
USA – #MindyKaling (4)
Pakistan – #SajalAli (7)
Canada – #LillySingh (12)
Sri Lanka – #Yohani (37)
Australia – #GeraldineViswanathan (41)https://t.co/fBiku4kjXO— Asjad Nazir (@asjadnazir) December 9, 2021
اس فہرست میں ساتویں نمبر پر آنے والی سجل علی ٹاپ 10میں واحد پاکستانی اداکارہ ہیں، جنہوں نے ہالی ووڈ، میوزک انڈسٹری، ٹیلی ویژن، ادب اور سوشل میڈیا سمیت عالمی ستاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
مذکورہ فہرست میں شامل دیگر پاکستانیوں میں عاطف اسلم، حدیقہ کیانی، یمنہ زیدی اور بلال عباس خان بھی شامل ہیں۔
فہرست میں پاکستان اور بھارت کے علاوہ برطانیہ، سنگاپور، بنگلادیش، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا سمیت دیگر ممالک کی شوبز شخصیات کو بھی شامل کیا گیا ہے.