برازیل کے لیجنڈ فٹبالر پیلے کو بڑی آنت کے ٹیومر کے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔
بی بی سی کے مطابق پیلے کو بدھ کے روز برازیل کےمقامی ہسپتال میں بڑی آنت کے ٹیومر کے علاج کیلئے لایا گیا , واضح رہے کہ 3بار فٹبال ورلڈ کپ جیتنے والے پیلے کی رواں سال ستمبر میں بڑی آنت کے ٹیومر کو نکالنے کے لیے سرجری ہوئی تھی تاہم اب ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ پیلے کو اس بار کیموتھراپی بھی کرانی پڑے گی۔
Pele is in hospital to undergo treatment for a colon tumour, Sao Paulo's Hospital Albert Einstein has confirmed. pic.twitter.com/jVZlspryYE
— ESPN FC (@ESPNFC) December 8, 2021
حکام کے مطابق پیلے کی حالت اب ٹھیک ہے اور انہیں کچھ روز میں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پیلے 92 میچز میں 77 گول کرنے کے ساتھ برازیل کے اب تک کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں ۔