جیمز اینڈرسن نے آسٹریلیا کیخلاف ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔
انگلش کرکٹ بورڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جیز اینڈرسن مکمل فٹ ہیں تاہم لگاتار ٹیسٹ میچز کھیلنے کے باعث ان پر ورک لوڈ بڑھ گیا ہے جس کے باعث انہیں ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں آرام دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اینڈرسن کو انجری سے بچانے کےلیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
ماضی میں اینڈرسن 2019 میں ایشیز سیریز کے پہلے ایجبسٹن ٹیسٹ میں محض 4 اووز بالنگ کروانے کے بعد پنڈلی کی انجری کا شکار ہوکر ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے تھے۔
جیمز اینڈرسن نے 632 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں جبکہ محض آسٹریلیا کے میدانوں پر 35.43 کے ایورج سے 60 وکٹیں انکے نام ہیں۔
واضح رہے کہ ایشیز سیریز کا باقاعدہ آغاز کل 8 دسمبر سے ہوگا.